المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ هِشَامِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْهَمٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّ رَجُلًا تَزَوَّجَ امْرَأَتَهُ ، وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا ، وَتُوُفِّيَ عَنْهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا ؟ فَقَالَ : I " مَا سَمِعْتُ فِيهَا شَيْئًا ، فَارْجِعُوا إِلَيَّ أَنْظُرْ فِي ذَلِكَ I " ، فَرَجَعُوا ، ثُمَّ أَتَوْهُ ، فَقَالَ : سَأَقُولُ فِيهَا بِحَمِيدِ رَأْيٍ ، فَإِنْ أَصَبْتُ فَاللهُ وَفَّقَنِي ، وَإِنْ أَخْطَأْتُ فَالْخَطَأُ مِنْ قِبَلِي : أَرَى لَهَا مِثْلَ صَدَاقِ نِسَائِهَا ، لَا وَكْسَ وَلَا شَطَطَ ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ . فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ الْأَشْجَعِيُّ : I " هُوَ يَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنَّهُ سَمِعَهُ قَضَى بِالَّذِي قَضَيْتَ بِهِ فِي امْرَأَةٍ مِنْهُمْ ، يُقَالُ لَهَا : بَرْوَعُ بِنْتُ وَاشِقٍ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ I " .مسروق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے ایک عورت سے نکاح کیا، اس کا مہر مقرر نہ کیا اور دخول سے پہلے ہی فوت ہو گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ”اس بارے میں میں نے کچھ نہیں سنا، لہٰذا تم میرے پاس (پھر) آنا، میں اس میں غور کروں گا۔“ وہ لوگ لوٹ گئے، پھر دوبارہ ان کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: ”میں اس مسئلے میں اپنی بہترین رائے سے فیصلہ کرتا ہوں؛ اگر وہ درست ہوئی تو اللہ نے مجھے توفیق دی، اور اگر غلط ہوئی تو غلطی میری اپنی طرف سے ہے: میری رائے میں اس عورت کے لیے اس کی خاندانی عورتوں کے مہر کے برابر مہر ہے، نہ کم نہ زیادہ، اور اسے میراث بھی ملے گی اور اس پر عدت بھی لازم ہے۔“ اس پر سیدنا معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ نے ان کے قبیلے کی ایک عورت، جسے بروع بنت واشق کہا جاتا تھا، کے بارے میں ویسا ہی فیصلہ فرمایا جیسا آپ نے فیصلہ کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے محمد بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“