المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2078
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ قَالَ : نَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْكُوفِيُّ ، قَالَ نَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنَّهُ ، قَالَ : مَا مِنْ رَجُلٍ يَشْهَدُ الْجُمُعَةَ لَا يَلْغُو فِيهَا ، وَلَا يَجْهَلُ ، وَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ ، وَيَشْهَدُهَا مَعَ الْإِمَامِ ، إِلَّا كَانَتْ كَفَّارَةً مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الَّتِي تَلِيهَا ، وَلَا صَلَّى صَلَاةً مَكْتُوبَةً ، إِلَّا كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الصَّلَاةِ الَّتِي تَلِيهَا . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ الْبَغَوِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کی نماز کے لیے حاضر ہو، اس میں لغو (بیہودہ) کام نہ کرے، نہ ہی نادانی و جہالت والی کوئی بات کرے، اچھی طرح وضو کرے اور امام کے ساتھ نمازِ جمعہ میں شریک ہو، تو یہ اس جمعہ اور اس کے بعد آنے والے جمعہ کے درمیانی وقفے کے لیے کفارہ بن جاتا ہے؛ اور کوئی بھی شخص جب کوئی فرض نماز ادا کرتا ہے تو وہ اس کے اور اگلی نماز کے درمیانی وقفے کے لیے کفارہ بن جاتی ہے۔“
اسے زکریا بن ابی زائدہ سے صرف داود بن عبد الحمید نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں اسحاق البغوی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔