المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2077
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ أَبُو عَبَّادٍ قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ مَاعِزٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَا يُنْقَعُ بَوْلٌ فِي طَسْتٍ فِي الْبَيْتِ ، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ بَوْلٌ يُنْقَعُ ، وَلَا تَبُولَنَّ فِي مُغْتَسَلِكَ . لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ يَزِيدَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ I " .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”گھر کے اندر کسی تشت میں پیشاب جمع کر کے نہ رکھا جائے، کیونکہ فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں پیشاب جمع کر کے رکھا گیا ہو، اور تم اپنے غسل خانے میں ہرگز پیشاب نہ کیا کرو۔“
یہ روایت ابن یزید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، یحییٰ بن عباد اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔