المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2075
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يُصَلِّي عَلَى حَصِيرٍ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ . وَالْمَشْهُورُ : مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے ہشام سے صرف حماد بن مسعدہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ مشہور روایت حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کی ہے جو وہ ازرق بن قیس رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں“۔