المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2074
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ قَالَ : نَا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ خُوَارٍ قَالَ : نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ أَحْسَنُ النَّاسِ صَوْتًا بِالْقُرْآنِ ؟ قَالَ : مَنْ إِذَا سَمِعْتَ قِرَاءَتَهُ رَأَيْتَ أَنَّهُ يَخْشَى اللهَ عَزَّ وَجَلَّ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا حُمَيْدُ بْنُ حَمَّادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے دریافت کیا گیا: ”قرآن کی تلاوت میں لوگوں میں سب سے خوش آواز کون ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص کہ جب تم اس کی قراءت سنو تو تمہیں یہ محسوس ہو کہ وہ اللہ «عَزَّ وَجَلَّ» سے ڈر رہا ہے۔“
اسے مسعر رحمہ اللہ سے صرف حمید بن حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں محمد بن معمر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔