المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2064
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخُو أَبِي حُرَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : إِذَا أَتَى أَحَدَكُمُ الشَّيْطَانُ فِي صَلَاةٍ ، فَقَالَ : إِنَّكَ قَدْ أَحْدَثْتَ ، فَلَا يَنْصَرِفَنَّ ، حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ يَجِدَ رِيحًا .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس نماز کے دوران شیطان آئے اور کہے: ”یقیناً تمھارا وضو ٹوٹ گیا ہے،“ تو وہ ہرگز (نماز سے) نہ مڑے یہاں تک کہ آواز سن لے یا بو محسوس کر لے۔“