المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2053
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ قَالَ : نَا عُمَيْرُ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبُو الْمُغِيرَةِ الْحَنَفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ ، وَالْمُزَابَنَةِ : بَيْعِ الرَّجُلِ نَخْلَهُ كَذَا وَكَذَا وَسْقًا مِنْ تَمْرٍ بِكَذَا وَكَذَا وَسْقٍ مِنْ رُطَبٍ ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ زِيَادَةٌ كَانَ لِلْمُبْتَاعِ ، وَإِنْ كَانَ فِيهِ نُقْصَانٌ كَانَ عَلَى الْمُبْتَاعِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ الْعَلَاءِ الْمَدَنِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ I " .ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ”«الْمُحَاقَلَةِ» اور «الْمُزَابَنَةِ» سے منع فرمایا؛ (جس کی صورت یہ ہے کہ) آدمی اپنے کھجور کے درختوں کے پھل کا سودا اتنے اتنے وسق خشک کھجور کے بدلے اتنے اتنے وسق تازہ کھجور کے ساتھ کرے، اس طور پر کہ اگر اس میں کچھ زیادتی نکلے تو وہ خریدار کی ہو، اور اگر اس میں کمی واقع ہو تو (اس کا بوجھ بھی) خریدار پر ہی ہو۔“
اس حدیث کو اسود بن علاء مدنی رحمہ اللہ سے صرف عبد الحمید بن جعفر رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔