المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 204
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا عَدْوَى ، وَلَا هَامَ ، وَلَا صَفَرَ ، وَلَا يَحِلُّ الْمُمْرِضُ عَلَى الْمُصِحِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا ابْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”چھوت چھات، الّو کی نحوست اور صفر کے مہینے کی بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، اور بیمار اونٹوں والا اپنے اونٹ تندرست اونٹوں والے کے پاس نہ لائے۔“
امام مالک رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ابن نافع رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور احمد بن صالح رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔