❮
❯
حدیث نمبر: 203
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : نَا عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ لِلهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حُرُمَاتٍ ثَلَاثَةٍ مَنْ حَفِظَهُنَّ حَفِظَ اللهُ لَهُ أَمْرَ دِينِهِ وَدُنْيَاهُ ، وَمَنْ ضَيَّعَهُنَّ لَمْ يَحْفَظِ اللهُ لَهُ شَيْئًا I " ، فَقِيلَ : وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " حُرْمَةُ الْإِسْلَامِ ، وَحُرْمَتِي ، وَحُرْمَةُ رَحِمِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ غَيْرُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمَّادٍ ، وَلَا نَعْلَمُ لِعِمْرَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ حَدِيثًا مُسْنَدًا غَيْرَ هَذَا .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل کی تین حرمتیں ہیں، جس نے ان کی پاسداری کی اللہ تعالیٰ اس کے دین اور دنیا کے معاملات کی حفاظت فرمائے گا، اور جس نے انہیں ضائع کر دیا اللہ تعالیٰ اس کی کسی چیز کی حفاظت نہیں فرمائے گا۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسلام کی حرمت، میری حرمت اور میرے قرابت داروں کی حرمت۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عمران بن محمد بن سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے اس حدیث کو ابراہیم بن حماد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہمارے علم کے مطابق عمران بن محمد بن سعید بن المسیب رحمہ اللہ کی اس کے علاوہ کوئی مسند حدیث نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 203
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 2881»