المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2037
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّكَنِ أَبُو خُرَاسَانَ قَالَ : نَا أَبُو الْجَوَّابِ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نَهَسَ مِنْ كَتِفٍ ، ثُمَّ صَلَّى ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عَمَّارٌ ، وَلَا عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا أَبُو الْجَوَّابِ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو خُرَاسَانَ الْبَغْدَادِيُّ ، وَكَانَ ثِقَةً I " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما، سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ”نبی ﷺ نے شانے کے گوشت سے تناول فرمایا، پھر نماز ادا کی اور وضو نہیں فرمایا۔“
اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف عمار رحمہ اللہ نے، اور عمار رحمہ اللہ سے صرف ابوالجواب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کی روایت میں ابوخراسان بغدادی رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور وہ ثقہ تھے۔