المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2036
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْمَدَارِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ : نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ، وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلسَّيِّدِ ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ زَيْدٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کھجور کے ایسے درخت فروخت کیے جن کی پیوند کاری کی جا چکی ہو تو ان کا پھل بیچنے والے کا ہو گا، الا یہ کہ خریدار (اسے حاصل کرنے کی) شرط کر لے۔ اور جس نے کوئی ایسا غلام فروخت کیا جس کے پاس مال ہو تو اس کا مال (سابقہ) مالک کا ہی ہو گا، سوائے اس کے کہ خریدار شرط کر لے۔“
اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن عاصم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، ان سے ابن زید رحمہ اللہ نے اس کی روایت میں تفرد کیا ہے اور وہ ثقہ ہیں۔