المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2002
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَنْبَرٍ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مُوسَى الْمَرَئِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : خُذُوا عَنِّي ، قَدْ جَعَلَ اللهُ لَهُنَّ سَبِيلًا : الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالنَّفْيُ ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ وَالرَّجْمُ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مُوسَى إِلَّا ابْنُهُ مُوسَى بْنُ مَيْمُونٍ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ I " .ترجمہ
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھ سے (دین کے احکام) سیکھ لو، یقیناً اللہ تعالیٰ نے ان (عورتوں) کے لیے اب راستہ نکال دیا ہے: غیر شادی شدہ کا غیر شادی شدہ کے ساتھ (زنا کی پاداش میں) سو کوڑے اور جلاوطنی ہے، اور شادی شدہ کا شادی شدہ کے ساتھ سو کوڑے اور رجم (سنگسار کرنا) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو میمون بن موسیٰ رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے موسیٰ بن میمون رحمہ اللہ اور یزید بن ہارون رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“