المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ قَالَ : نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ قَالَ : نَا قَتَادَةُ ، أَنَّ أَبَا مِجْلَزٍ ، أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ رَجُلَيْنِ ، اخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعِيرٍ ، ادَّعَاهُ كِلَاهُمَا أَنَّهُ لَهُ ، فَجَاءَ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا شَاهِدَانِ يَشْهَدَانِ أَنَّ الْبَعِيرَ لَهُ ، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ إِلَّا الضَّحَّاكُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْمُغِيرَةِ .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹ کے بارے میں نبی کریم ﷺ کی عدالت میں مقدمہ پیش کیا، ان دونوں میں سے ہر ایک کا دعویٰ تھا کہ وہ اونٹ اسی کا ہے، اور ان میں سے ہر ایک اپنے ساتھ دو ایسے گواہ لایا جو یہ گواہی دے رہے تھے کہ اونٹ اسی کا ہے، تو نبی کریم ﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ ”وہ اونٹ ان دونوں کے درمیان نصف نصف تقسیم کر دیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے، ابومجلز رحمہ اللہ کے واسطے سے صرف ضحاک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ابومغیرہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“