المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ ذِي عَصْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ ، لَا عَذَابَ عَلَيْهَا فِي الْآخِرَةِ ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ ، دُفِعَ إِلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابَيْنِ ، فَيُقَالَ : يَا مُسْلِمُ ، هَذَا فِدَاؤُكَ مِنَ النَّارِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ ، وَلَا عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری یہ امت ایسی امت ہے جس پر (اللہ کی خاص) رحمت کی گئی ہے، آخرت میں اس پر (دائمی) عذاب نہیں ہوگا؛ چنانچہ جب قیامت کا دن ہوگا تو مسلمانوں میں سے ہر شخص کے حوالے اہلِ کتاب (یہود و نصاریٰ) میں سے ایک آدمی کر دیا جائے گا، پھر کہا جائے گا: اے مسلمان! یہ جہنم سے تیرا فدیہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ سے صرف سعید بن یزید رحمہ اللہ نے، اور سعید بن یزید رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ بن صالح وحاظی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“