المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ فِي بَنِي تَمِيمٍ ثَلَاثَةَ أَشْيَاءٍ ، لَا أَزَالُ أُحِبُّهُمْ أَبَدًا . أَتَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نَعَمٌ مِنْ نَعَمِ الصَّدَقَةِ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ ، فَقَالَ : هَذِهِ نَعَمُ قَوْمِي ، جَعَلَهُمْ قَوْمَهُ ، وَكَانَ عَلَى عَائِشَةَ نَذْرٌ عَلَى أَنْ تَعْتِقَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ سَبْيٌ مِنْ خَوْلَانَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " أَعْتِقِي مِنْهُمْ ، فَإِنَّهُمْ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ ، وَهُمْ أَشَدُّ النَّاسِ عَلَى الدَّجَّالِ I " يَعْنِي : بَنِي تَمِيمٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو بنو تمیم کے بارے میں تین ایسی باتیں فرماتے ہوئے سنا ہے جن کی وجہ سے میں ہمیشہ ان سے محبت کرتا رہوں گا۔ رسول اللہ ﷺ کے پاس بنو تمیم کے صدقے کے اونٹ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: «هَذِهِ نَعَمُ قَوْمِي» ”یہ میری قوم کے اونٹ ہیں“، گویا آپ ﷺ نے انہیں اپنی قوم قرار دیا۔ نیز ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر اولادِ اسماعیل میں سے ایک جان آزاد کرنے کی نذر تھی، تو خولان کے کچھ قیدی آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے آزاد کر دو، کیونکہ یہ اولادِ اسماعیل سے ہیں“، اور (تیسری بات یہ کہ) ”وہ دجال کے خلاف لوگوں میں سب سے زیادہ سخت ثابت ہوں گے“، یعنی بنو تمیم۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن ابی ہند رحمہ اللہ سے صرف مسلمہ بن علقمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“