المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ ، أَنَّ عَلِيًّا ، كَانَ يَقُولُ : بِتُّ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ذَاتَ لَيْلَةٍ ، فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ إِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ ، وَتَبَوَّأَ مَضْجَعَهُ يَقُولُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ ، اللَّهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ I " .ابراہیم بن عبد اللہ بن عبد القاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”میں نے ایک رات رسول اللہ ﷺ کے ہاں گزاری، تو میں آپ ﷺ کو سن رہا تھا کہ جب آپ ﷺ اپنی نماز سے فارغ ہوئے اور اپنے بستر پر تشریف لائے تو فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، اللَّهُمَّ لَا أَسْتَطِيعُ ثَنَاءً عَلَيْكَ وَلَوْ حَرَصْتُ، وَلَكِنْ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ» ”اے اللہ! میں تیری عافیت کے ذریعے تیری سزا سے پناہ مانگتا ہوں، اور تیری رضا کے ذریعے تیری ناراضگی سے پناہ مانگتا ہوں، اور تجھ سے (بچنے کے لیے) تیری ہی پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ! میں تیری (کماحقہ) ثنا بیان کرنے کی قدرت نہیں رکھتا خواہ میں کتنی ہی کوشش کر لوں، تو ویسا ہی ہے جیسی تو نے خود اپنی ثنا فرمائی ہے۔“
اس حدیث کو ابراہیم بن عبد اللہ بن عبد القاری رحمہ اللہ سے صرف یزید بن خصیفہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل بن جعفر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔