المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ ، قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سَرِيَّةً ، فَلَقُوا الْعَدُوَّ ، فَتَتَابَعُوا فِي الْقَتْلِ حَتَّى أَفْضَوْا إِلَى الْوِلْدَانِ ، فَلَمَّا رَجَعَتِ السَّرِيَّةُ نَمَى ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَقَالَ : أَلَمْ أَنْهَكُمْ ؟ فَقَالُوا : إِنَّمَا هُمْ أَوْلَادُ الْمُشْرِكِينَ . فَقَالَ : I " أَوَلَيْسَ خِيَارُكُمْ أَوْلَادَ الْمُشْرِكِينَ ؟ I " ثُمَّ أَمَرَ مُنَادِيًا يُنَادِي : I " أَلَا إِنَّ كُلَّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ حِسَابٍ .سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکری دستہ روانہ کیا، ان کا دشمن سے مقابلہ ہوا تو وہ مسلسل قتل کرتے رہے یہاں تک کہ وہ بچوں تک جا پہنچے (یعنی انہیں بھی قتل کر دیا)۔ جب وہ دستہ واپس آیا تو یہ بات نبی کریم ﷺ تک پہنچی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں (بچوں کے قتل سے) منع نہیں کیا تھا؟“ انہوں نے عرض کی: ”وہ تو مشرکین کے ہی بچے تھے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے بہترین لوگ مشرکین کے ہی بچے نہیں ہیں؟“ پھر آپ ﷺ نے ایک پکارنے والے کو حکم دیا جس نے پکار کر یہ اعلان کیا: ”آگاہ رہو! بے شک ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔“
معلی بن زیاد رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف حماد بن زید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ابنِ حساب رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔