المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ قُرَيْطٍ ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ ، حَدَّثَهُ . أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَةُ مَا بَيْنَهَا . وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَرَأَيْتُمْ لَوْ أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَهُ مُعْتَمَلٌ ، بَيْنَ مَنْزِلِهِ وَمُعْتَمَلِهِ خَمْسَةُ أَنْهَارٍ ، إِذَا انْطَلَقَ إِلَى مُعْتَمَلِهِ عَمِلَ مَا شَاءَ اللهُ ، وَأَصَابَهُ الْوَسَخُ أَوِ الْعَرَقُ ، فَكُلَّمَا مَرَّ بِنَهَرٍ اغْتَسَلَ ، مَا كَانَ ذَلِكَ يُبْقِي مِنْ دَرَنِهِ ، وَكَذَلِكَ الصَّلَوَاتُ ، كُلَّمَا عَمِلَ خَطِيئَةً أَوْ مَا شَاءَ اللهُ ، ثُمَّ صَلَّى وَدَعَا وَاسْتَغْفَرَ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ فِيهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”پانچوں نمازیں اپنے درمیانی وقفے کے گناہوں کا کفارہ ہیں۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر کسی شخص کی کوئی جائے کار ہو اور اس کے گھر اور اس کی جائے کار کے درمیان پانچ نہریں ہوں، جب وہ اپنی جائے کار کی طرف جائے اور وہاں اللہ کی مشیت کے مطابق کام کاج کرے جس سے اسے میل کچیل یا پسینہ پہنچے، پھر وہ جب بھی کسی نہر سے گزرتے ہوئے غسل کرے، تو کیا یہ عمل اس کے میل کچیل میں سے کچھ باقی چھوڑے گا؟ اسی طرح نمازوں کا حال ہے کہ جب بھی بندہ کوئی گناہ یا جو اللہ چاہے کر بیٹھے، پھر وہ نماز پڑھے، دعا کرے اور استغفار کرے تو اس کے وہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
یہ حدیث سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔