المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1969
وَعَنْ جَبَلَةَ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِذَا لَمْ يَغْزُ أَعْطَى سِلَاحَهُ عَلِيًّا أَوْ أُسَامَةَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا شَرِيكٌ وَالْأَعْمَشُ I " .ترجمہ
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ جب کسی غزوے پر تشریف نہ لے جاتے تو اپنے ہتھیار سیدنا علی رضی اللہ عنہ یا سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو عطا فرما دیتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں ابو اسحاق رحمہ اللہ سے شریک رحمہ اللہ اور اعمش رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیں۔“