المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1968
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ قَالَ : نَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ حَارِثَةَ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ ، فَاقْرَأْ : قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ إِلَى آخِرِهَا ، فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ .ترجمہ
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اپنے بستر پر (سونے کے لیے) آؤ تو ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ آخر تک پڑھ لیا کرو، کیونکہ یہ شرک سے بیزاری ہے۔“