المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1952
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ الْبَزَّازُ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ نُعَيْمٍ الرِّيَاحِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ مُسْلِمٍ عَنِ الْحَسَنِ وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ لِبِلَالٍ : إِذَا أَذَّنْتَ فَتَرَسَّلْ فِي أَذَانِكَ ، وَإِذَا أَقَمْتَ فَاحْذِمْ ، وَاجْعَلْ بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ قَدْرَ مَا يَفْرُغُ الْآكِلُ مِنْ أَكْلِهِ ، وَالشَّارِبُ مِنْ شُرْبِهِ ، وَالْمُعْتَصِرُ إِذَا دَخَلَ لِقَضَاءِ حَاجَتِهِ ، وَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جب تم اذان دو تو ٹھہر ٹھہر کر (اور واضح انداز میں) اذان دو، اور جب تم اقامت کہو تو روانی کے ساتھ (ذرا جلدی) کہو، اور اپنی اذان اور اپنی اقامت کے درمیان اتنا فاصلہ رکھو کہ کھانے والا اپنے کھانے سے، پینے والا اپنے پینے سے اور قضائے حاجت کے لیے جانے والا اپنی ضرورت سے فارغ ہو جائے، اور (نماز کے لیے) اس وقت تک نہ کھڑے ہوا کرو جب تک کہ مجھے (حجرے سے نکلتے ہوئے) دیکھ نہ لو۔“