المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 195
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا خُنَيْسُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ . عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ ، وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ : كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ الْكَاتِبُ وَغَيْرُ الْكَاتِبِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ ، فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ .
ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک دجال کانا ہے، اور یقیناً تمہارا رب کانا نہیں ہے، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان «كافر» لکھا ہوا ہے جسے ہر مومن پڑھ لے گا، خواہ وہ لکھنا پڑھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو؛ اس کے ساتھ جنت اور آگ ہوگی، پس اس کی آگ (درحقیقت) جنت ہے اور اس کی جنت (درحقیقت) آگ ہے۔“
یہ حدیث سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، یحییٰ بن بکیر رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔