المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ قَالَ حِينَ يُنَادِي الْمُنَادِي بِالصَّلَاةِ : اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ ، وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ ، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَارْضَ عَنِّي رِضَاءً لَا سَخَطَ بَعْدَهُ ، اسْتَجَابَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس وقت جب منادی نماز کے لیے پکارے یہ کہے: «اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ ، وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ ، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَارْضَ عَنِّي رِضَاءً لَا سَخَطَ بَعْدَهُ» ”اے اللہ! اس کامل پکار اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد (ﷺ) پر درود نازل فرما اور مجھ سے ایسی رضا کے ساتھ راضی ہو جا جس کے بعد کوئی ناراضی نہ ہو“، تو اللہ عزوجل اس کی دعا قبول فرما لیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابوالزبیر رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“