المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1938
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَبِي نَاجِيَةَ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبَّاسٍ I " إِذَا صَلَّى عَلَى الْجَنَائِزِ ، وَهُوَ إِمَامٌ كَبَّرَ ، ثُمَّ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، ثُمَّ يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، ثُمَّ يُكَبِّرُ ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يَعْقُوبُ بْنُ زَيْدٍ ، وَلَا عَنْ يَعْقُوبَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : زِيَادُ بْنُ يُونُسَ I " .ترجمہ
عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ”جب جنازوں کی نماز پڑھاتے اور وہ امام ہوتے تو تکبیر کہتے، پھر سورہ فاتحہ پڑھتے، پھر نبی ﷺ پر درود بھیجتے، پھر تکبیر کہتے، پھر (نماز سے) فارغ ہو جاتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابنِ شہاب رحمہ اللہ سے صرف یعقوب بن زید رحمہ اللہ نے، اور یعقوب رحمہ اللہ سے صرف محمد بن جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ زیاد بن یونس رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“