المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1937
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ . أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ يُقْرِئُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، فَذَكَرَ حَدِيثَ السَّقِيفَةِ بِطُولِهِ ، وَذَكَرَ فِيهِ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى عِيسَى ، فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ ، فَقُولُوا : عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ ، وَقَالَ : I " رَجَمَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، وَرَجَمْنَا مَعَهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ I " . كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : (عمر) .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو (قرآن) پڑھایا کرتے تھے، پھر انہوں نے سقیفہ والی طویل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری ویسی مبالغہ آمیز تعریف نہ کرو جیسی نصاریٰ نے عیسیٰ کی کی، میں تو محض اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، لہٰذا تم (مجھے) اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو۔“ نیز انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے رجم کیا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ رجم کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن قیس رحمہ اللہ سے صرف خالد بن نزار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“