المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1926
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ قَالَ : نَا أَبُو سُهَيْلِ بْنُ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُجَهِّزُ جَيْشًا ، فَنَظَرَ إِلَى الْعَبَّاسِ ، فَقَالَ : هَذَا الْعَبَّاسُ ، عَمُّ نَبِيِّكُمْ ، أَجْوَدُ قُرَيْشٍ كَفًّا وَأَوْصَلُهَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا أَبُو سُهَيْلِ بْنُ مَالِكٍ I " .ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک لشکر کی تیاری کے لیے تشریف لائے، تو آپ ﷺ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”یہ عباس ہیں، تمہارے نبی کے چچا، قریش میں سب سے زیادہ سخی اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے صرف ابو سہیل بن مالک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“