المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبٍ الْحِمْيَرِيِّ . عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَيُقَبِّلُ الصَّائِمُ ؟ فَقَالَ لَهُ : سَلْ هَذِهِ I " لِأُمِّ سَلَمَةَ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَصْنَعُ ذَلِكَ . فَقَالَ لَهُ : يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ غَفَرَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي لَأَتْقَاكُمْ لِلهِ ، وَأَعْلَمُكُمْ بِحُدُودِهِ I " . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ .سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا: ”کیا روزہ دار (اپنی بیوی کا) بوسہ لے سکتا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”ان سے پوچھو۔“ آپ ﷺ کا اشارہ ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی طرف تھا، چنانچہ انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ ایسا کرتے تھے۔ اس پر انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے تو آپ کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیے ہیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس کی حدود کو جاننے والا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے اپنی والدہ ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں عمرو بن حارث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“