المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : نَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ قَالَ : وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي : حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ أَبَاهُ كَتَبَ إِلَيْهِ : أَنِ الْقَ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ ، فَسَلْهَا : كَيْفَ قَضَى لَهَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ؟ قَالَ : فَأَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ أَخْبَرَتْهُ ، أَنَّ زَوْجِهَا سَعْدَ بْنَ خَوْلَةَ تُوُفِّيَ عَنْهَا بِمَكَّةَ مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، وَهِيَ حَامِلٌ ، فَلَمْ تَلْبَثْ بَعْدَهُ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى وَضَعَتْ ، فَخَطَبَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكَ بْنِ السَّبَّاقِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ ، فَأَبَتْ أَنْ تَنْكِحَهُ ، فَقَالَ : أَمَا إِنَّكِ لَا تَحِلِّينَ حَتَّى تَعْتَدِّي آخِرَ الْأَجَلَيْنِ ، I " فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَأَذِنَ لَهَا فِي النِّكَاحِ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا خَالُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ سَرْحٍ : وَثِيمَةُ بْنُ مُوسَى بْنِ رَبِيعَةَ .عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد (عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ) نے انہیں خط لکھا کہ وہ سیدہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کریں اور ان سے دریافت کریں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے حق میں کیا فیصلہ فرمایا تھا؟
عبید اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے مالک بن اوس بن حدثان رحمہ اللہ نے خبر دی کہ سیدہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ ان کے شوہر سیدنا سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حجۃ الوداع کے موقع پر مکہ مکرمہ میں فوت ہو گئے تھے، جبکہ وہ حاملہ تھیں، پھر ان کی وفات کے کچھ ہی عرصہ بعد ان کے ہاں ولادت ہو گئی۔ بنو عبد الدار کے ابو السنابل بن بعکک بن سباق رضی اللہ عنہ نے انہیں نکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے ان سے نکاح کرنے سے انکار کر دیا، اس پر انہوں نے کہا: ”یاد رکھو! تم اس وقت تک نکاح کے لیے حلال نہیں ہو سکتی جب تک دو عدتوں میں سے طویل تر مدت پوری نہ کر لو۔“ چنانچہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں فتویٰ پوچھا تو آپ ﷺ نے انہیں نکاح کرنے کی اجازت عطا فرما دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عقیل رحمہ اللہ سے صرف ابو الطاہر بن سرح کے ماموں وثیمہ بن موسیٰ بن ربیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“