المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1908
وَعَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : حَدَّثَتْنِي صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي عُبَيْدٍ عَنْ حَفْصَةَ أَوْ عَائِشَةَ أَوْ عَنْهُمَا كِلْتَيْهِمَا ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ ، إِلَّا عَلَى زَوْجِهَا I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ قُدَامَةَ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، صفیہ بنت ابی عبید رحمہا اللہ کے واسطے سے ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا یا ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یا ان دونوں سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی بھی ایسی عورت کے لیے جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتی ہو، یہ حلال نہیں کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے، سوائے اپنے شوہر کے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے صالح بن قدامہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“