المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1823
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ ، فَكَبَّرَ خَمْسًا ، فَمَشَى إِلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ ، فَقَالَ : أَنَسِيتَ ؟ فَقَالَ : لَا ، وَلَكِنِّي صَلَّيْتُ خَلْفَ خَلِيلِي أَبِي الْقَاسِمِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَكَبَّرَ خَمْسًا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى إِلَّا إِسْرَائِيلُ I " .ترجمہ
عبدالاعلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک جنازہ پڑھا تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں، پھر عبدالرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ ان کی طرف چل کر گئے اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہا: ”کیا آپ بھول گئے ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ میں نے اپنے جانی دوست ابوالقاسم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی ہے، تو آپ ﷺ نے پانچ تکبیریں کہی تھیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالاعلی سے سوائے اسرائیل کے کسی نے روایت نہیں کیا۔“