المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1798
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ قَالَ : نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْحَضْرَمِيِّ عَنِ الْقَاسِمِ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : كَانَتِ امْرَأَةٌ فِي جِيَادٍ تُسَمَّى : أُمَّ مَهْزُولٍ ، وَكَانَتْ تُسَافِحُ ، وَكَانَتْ تَشْتَرِطُ لِمَنْ تَزَوَّجَهَا أَنْ تَكْفِيَهُ النَّفَقَةَ ، فَاسْتَأْذَنَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي نِكَاحِهَا ، I " فَقَرَأَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : الزَّانِي لا يَنْكِحُ إِلا زَانِيَةً الْآيَةَ . I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا مُعْتَمِرٌ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”مکہ کے مقام جیاد میں ام مہزول نامی ایک عورت تھی جو بدکاری (زنا) کرتی تھی، اور وہ خود سے نکاح کرنے والے شخص پر یہ شرط لگاتی تھی کہ وہ اس کے نفقہ (اخراجات) کی کفالت خود کرے گی، چنانچہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے ساتھ نکاح کرنے کی اجازت مانگی، تو رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿الزَّانِي لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً﴾ ”زانی مرد بجز زانیہ کے (کسی اور سے) نکاح نہیں کرتا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان تیمی رحمہ اللہ سے صرف معتمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“