المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : مَاتَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي بَيْتِي ، وَيَوْمِي ، وَبَيْنَ سَحْرِي وَفَخِذِي ، وَجَمَعَ بَيْنَ رِيقِهِ وَرِيقِي I " ، قَالَتْ : I " دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ وَفِي يَدِهِ سِوَاكٌ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يُعْجِبُهُ أَنْ يَسْتَاكَ بِهِ ، فَأَخَذْتُهُ فَطَيَّبْتُهُ ، ثُمَّ دَفَعْتُهُ إِلَيْهِ ، فَاسْتَنَّ بِهِ ، فَمَا رَأَيْتُ فَمًا أَحْسَنَ مِنْهُ ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُنَاوِلَنِيهِ ، فَلَمْ تَقُمْ يَدُهُ ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَخَذْتُهُ مِنْهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ I " .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی وفات میرے گھر میں، میری باری کے دن اور میرے سینے اور ران کے درمیان ہوئی، اور (اللہ تعالیٰ نے) آپ ﷺ کے لعاب اور میرے لعاب کو یکجا کر دیا۔“ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے اور ان کے ہاتھ میں مسواک تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی طرف دیکھا، پس میں نے گمان کیا کہ آپ ﷺ اس سے مسواک کرنا پسند فرماتے ہیں، چنانچہ میں نے وہ مسواک لے کر اسے (چبا کر) نرم و درست کیا، پھر وہ آپ ﷺ کو دے دی تو آپ ﷺ نے اس سے مسواک فرمائی۔ میں نے آپ ﷺ کے دہنِ مبارک سے زیادہ خوبصورت کوئی منہ نہیں دیکھا، پھر آپ ﷺ نے وہ مسواک مجھے واپس پکڑانی چاہی لیکن آپ ﷺ کا ہاتھ نہ اٹھ سکا، جب میں نے یہ دیکھا تو میں نے وہ آپ ﷺ سے لے لی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“