المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 179
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ . قَالَ : أَنَا ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَثَلُ بِلَالٍ كَمَثَلِ نَحْلَةٍ غَدَتْ تَأْكُلُ مِنَ الْحُلْوِ وَالْمُرِّ ، ثُمَّ هُوَ حُلْوٌ كُلُّهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( ابن أيوب )ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی مثال اس شہد کی مکھی کی سی ہے جو صبح سویرے نکلی، اس نے میٹھی اور کڑوی ہر طرح کی اشیاء کھائیں، پھر وہ (جو اس سے حاصل ہوا) سب کا سب میٹھا ہی ہے۔“
یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور شاید درست لفظ (ابن ایوب) ہے۔