المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1782
وَبِهِ : عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أُمِّي جَعَلَتْ عَلَيْهَا صَوْمَ شَهْرٍ ، وَإِنَّهَا مَاتَتْ وَلَمْ تَقْضِهِ . فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَيْهَا دَيْنٌ أَكُنْتَ تَقْضِيهِ ؟ قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : I " فَدَيْنُ اللهِ أَحَقُّ أَنْ يُقْضَى .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میری والدہ نے اپنے ذمہ ایک ماہ کے روزوں (کی نذر) لازم کی تھی، لیکن وہ ان کی قضا کیے بغیر ہی وفات پا گئیں۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بھلا بتاؤ! اگر ان پر کوئی قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اللہ کا قرض اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اسے ادا کیا جائے۔““