المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1781
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُمَرُ قَالَ : نَا أَبِي عَنِ الْجَرَّاحِ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : نَا أَبُو عَطِيَّةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ أَنَا وَمَسْرُوقٌ ، فَقُلْنَا : رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْفِطْرَ ، وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ . فَقَالَتْ : أَيُّهُمَا الَّذِي يُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْفِطْرَ ؟ فَقُلْنَا : ابْنُ مَسْعُودٍ . فَقَالَتْ : I " هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَصْنَعُ .ترجمہ
ابو عطیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں اور مسروق رحمہ اللہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کی: محمد ﷺ کے اصحاب میں سے دو شخص ایسے ہیں، جن میں سے ایک نماز اور افطار میں جلدی کرتا ہے جبکہ دوسرا تاخیر کرتا ہے۔ سیدہ رضی اللہ عنہا نے دریافت فرمایا: ”ان میں سے وہ کون ہے جو نماز اور افطار میں جلدی کرتا ہے؟“ ہم نے عرض کی: سیدنا ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ۔ اس پر انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اسی طرح کیا کرتے تھے۔““