❮
❯
حدیث نمبر: 1778
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا نُوحٌ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي بَكْرٍ - ( ح ) - وَقَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي عَنِ الْجَرَّاحِ بْنِ الضَّحَّاكِ الْكِنْدِيِّ عَنْ مَهْدِيٍّ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِنَّ أَهْلَ عِلِّيِّينَ لَيُشْرِفُ أَحَدُهُمْ عَلَى الْجَنَّةِ ، فَيُضِيءُ وَجْهُهُ لَهُمْ كَمَا يُضِيءُ الْقَمَرُ لِأَهْلِ الدُّنْيَا لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ لَمِنْهُمْ وَأَنْعَمَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَهْدِيٍّ إِلَّا الْجَرَّاحُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ أَبِي بَكْرٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک علیین (بلند درجات) والوں میں سے جب کوئی شخص جنت پر جھانکے گا تو اس کا چہرہ ان (اہلِ جنت) کے لیے ویسے ہی روشن ہو جائے گا جیسے چودھویں رات کا چاند دنیا والوں کے لیے روشن ہوتا ہے، اور یقیناً ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما انہی میں سے ہیں اور وہ کیا ہی خوب ہیں (یعنی بہترین حال و مقام میں ہیں)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مہدی سے صرف جراح نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں علی بن ابی بکر منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1778
تخریج حدیث «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3987»