المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1776
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ : نَا أَبِي عَنِ الْجَرَّاحِ بْنِ الضَّحَّاكِ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : هَذَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ ، فَصُومُوهُ ، وَمَنْ كَانَ طَعِمَ فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ I " ، وَبَعَثَ إِلَى أَهْلِ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَ الْمَدِينَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَصُومُوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ .ترجمہ
سیدنا محمد بن صیفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ عاشورہ کا دن ہے، پس تم اس کا روزہ رکھو، اور جس نے کھانا کھا لیا ہو وہ اپنے دن کا بقیہ حصہ (روزے کی حالت میں) پورا کرے۔“
اور آپ ﷺ نے بستیوں کے رہنے والوں اور مدینہ منورہ کے گرد و نواح کے انصار کی طرف پیغام بھیجا اور انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے دن کا بقیہ حصہ روزے کی حالت میں گزاریں۔