المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1767
وَعَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عِيسَى بْنِ هِلَالٍ الصَّدَفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ذَكَرَ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ ، فَقَالَ : مَنْ حَافَظَ عَلَيْهِنَّ كُنَّ لَهُ نُورًا ، وَبُرْهَانًا ، وَنَجَاةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ . كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب: ( سعيد بن أبي أيوب ) .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پانچ نمازوں کا ذکر فرمایا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے ان کی پابندی کی، وہ اس کے لیے قیامت کے دن نور، (ایمان کی) دلیل اور نجات کا ذریعہ ہوں گی۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام «سعيد بن أبي أيوب» ہے۔