المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1766
وَعَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سُئِلَ عَنِ الْعَزْلِ ؟ فَقَالَ : أَنْتَ تَخْلُقُهُ ؟ أَنْتَ تَرْزُقُهُ ؟ أَقِرَّهُ قَرَارَهُ .ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے «العزل» (دورانِ جماع شرمگاہ سے باہر انزال کرنے) کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اسے پیدا کرتے ہو؟ کیا تم اسے رزق دیتے ہو؟ اسے اس کے قرار (ٹھکانے) پر رہنے دو۔“