المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1762
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْمُتَوَكِّلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي سَوْرَةَ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ عَطِيَّةَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ قُرَّةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَأَنَا مُسْتَتِرَةٌ بِقِرَامٍ فِيهِ صُورَةٌ ، فَهَتَكَهُ ، وَقَالَ : إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُشَبِّهُونَ بِخَلْقِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ . I " لَمْ يُدْخِلْ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ بَيْنَ الْأَوْزَاعِيِّ وَالزُّهْرِيِّ : I " قُرَّةَ I " إِلَّا الْحَارِثُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے جبکہ میں نے (گھر میں) ایک باریک اونی پردہ لٹکا رکھا تھا جس میں تصویریں تھیں، تو آپ ﷺ نے اسے چاک کر دیا اور فرمایا: ”بے شک قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہو گا جو اللہ عزوجل کی تخلیق کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کی سند میں امام اوزاعی رحمہ اللہ اور امام زہری رحمہ اللہ کے درمیان «قرہ» کا واسطہ صرف حارث رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے۔“