المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1761
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَابُورَ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِنَّ فِي الْجَنَّةِ مَرَاغًا مِنْ مِسْكٍ ، مِثْلَ مَرَاغِ دَوَابِّكُمْ فِي الدُّنْيَا I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا عَبْدُ الْحَمِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ شَابُورَ I " .ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ جنت میں کستوری کی ایسی جگہ ہے جہاں (راحت و سکون سے) لوٹا جا سکتا ہے، جیسے دنیا میں تمہارے چوپایوں کے (مٹی میں) لوٹنے کی جگہ ہوتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوحازم رحمہ اللہ سے عبدالحمید رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں محمد بن شابور رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“