المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ بُرْدَةَ قَالَ : قَالَ وَهْبُ بْنُ مُنَبِّهٍ : قَالَ أَخِي هَمَّامٌ : قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَ يَنْتَظِرُ الَّتِي بَعْدَهَا ، وَلَا تَزَالُ الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَى أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي مَسْجِدِهِ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ ، مَا لَمْ يُحْدِثْ I " فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ : مَا ذَلِكَ الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ؟ قَالَ : I " إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ : فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَهْبٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی شخص اس وقت تک مسلسل نماز ہی کی حالت میں رہتا ہے جب تک وہ (اگلی) نماز کا انتظار کرتا رہے، اور فرشتے تم میں سے کسی کے لیے اس وقت تک دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی جائے نماز (مسجد) میں رہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ» ”اے اللہ! اسے بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما،“ جب تک کہ وہ بے وضو نہ ہو جائے۔“
حضرموت کے ایک آدمی نے دریافت کیا: ”اے ابوہریرہ! وہ حدث (وضو ٹوٹنا) کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ حق (بیان کرنے) سے نہیں شرماتا، اس سے مراد «فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ» ”بغیر آواز یا آواز کے ساتھ ریح (ہوا) کا خارج ہونا“ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”وہب سے اس حدیث کو صرف عبدالرحمن نے ہی روایت کیا ہے۔“