المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَرْوَانَ الْفَزَارِيُّ قَالَ : نَا حُسَيْنُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى أَبِي لَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : جَاءَتِ الْأَنْصَارُ تُبَايِعُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلَى الْعَقَبَةِ ، فَقَالَ : قُمْ يَا عَلِيُّ فَبَايِعْهُمْ ، فَقَالَ : عَلَى مَا أُبَايِعُهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " عَلَى أَنْ يُطَاعَ اللهُ ، وَلَا يُعْصَى ، وَعَلَى أَنْ تَمْنَعُوا رَسُولَ اللهِ وَأَهْلَ بَيْتِهِ وَذُرِّيَّتَهُ مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَذَرَارِيَكُمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا حُسَيْنٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ مَرْوَانَ I " .سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”انصار عقبہ کے مقام پر رسول اللہ ﷺ کی بیعت کرنے کے لیے آئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «قُمْ يَا عَلِيُّ فَبَايِعْهُمْ» ”اے علی! اٹھو اور ان سے بیعت لو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں کس بات پر ان سے بیعت لوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس بات پر کہ اللہ کی اطاعت کی جائے گی اور اس کی نافرمانی نہیں کی جائے گی، اور یہ کہ تم رسول اللہ، ان کے اہل بیت اور ان کی ذریت کی اس طرح حفاظت کرو گے جس طرح تم اپنی جانوں اور اپنی اولاد کی حفاظت کرتے ہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر سے سوائے حسین کے کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبد اللہ بن مروان اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“