❮
❯
حدیث نمبر: 1743
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْجَعْدِ الْوَشَّاءُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ الْقُرَشِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ فِي الْجَنَّةِ ؟ قُلْنَا : بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ . قَالَ : I " النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالشَّهِيدُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالْمَوْلُودُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ ، لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلهِ فِي الْجَنَّةِ ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِنِسَائِكُمْ فِي الْجَنَّةِ ؟ I " قُلْنَا : بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ . قَالَ : I " كُلُّ وَدُودٍ وَلُودٍ إِذَا غَضِبَتْ أَوْ أُسِيءَ إِلَيْهَا ، قَالَتْ : هَذِهِ يَدِي فِي يَدِكَ ، لَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ حَتَّى تَرْضَى . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ هَذَا ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ I " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے ان مردوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو جنتی ہیں؟“ ہم نے عرض کی: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ﷺ!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نبی جنت میں ہے، صدیق جنت میں ہے، شہید جنت میں ہے، (بچپن میں) فوت ہونے والا بچہ جنت میں ہے، اور وہ شخص بھی جنت میں ہے جو شہر کے کسی دور دراز گوشے میں اپنے بھائی سے محض اللہ کی خاطر ملاقات کرنے جائے؛ کیا میں تمہیں تمہاری ان عورتوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو جنتی ہیں؟“ ہم نے عرض کی: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ﷺ!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر وہ عورت جو (اپنے شوہر سے) بے پناہ محبت کرنے والی اور کثیر الاولاد ہو، جو غصہ آنے پر یا اپنے ساتھ برا سلوک کیے جانے پر (اپنے شوہر سے) کہے: «هَذِهِ يَدِي فِي يَدِكَ ، لَا أَكْتَحِلُ بِغُمْضٍ حَتَّى تَرْضَى» ”یہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک اپنی آنکھوں میں نیند کا سرمہ نہیں لگاؤں گی (یعنی سوؤں گی نہیں) جب تک کہ آپ مجھ سے راضی نہ ہو جائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے ابو حازم سے صرف اسی ابراہیم نے روایت کیا ہے، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی طریق سے مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1743
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 118»