المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1730
وَبِهِ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِحَدِيدَةٍ ، فَحَدِيدَتُهُ فِي يَدِهِ يَجَأُ بِهَا فِي بَطْنِهِ فِي النَّارِ ، خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا ، وَمَنْ تَرَدَّى مِنْ جَبَلٍ فَهُوَ يَتَرَدَّى فِي نَارِ جَهَنَّمَ ، خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا ، وَمَنْ تَحَسَّى سُمًّا فَهُوَ يَتَحَسَّاهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے لوہے کے کسی ہتھیار سے خودکشی کی، تو وہ لوہا اس کے ہاتھ میں ہوگا جسے وہ جہنم کی آگ میں اپنے پیٹ میں مارتا رہے گا اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا؛ اور جس نے پہاڑ سے گر کر اپنی جان دی، تو وہ جہنم کی آگ میں (اسی طرح) گرتا رہے گا اور اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا؛ اور جس نے زہر پی کر اپنی جان لی، تو وہ جہنم کی آگ میں اسے گھونٹ گھونٹ پیتا رہے گا اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔“