المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1729
وَبِهِ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ ، وَهُمْ أَلْيَنُ أَفْئِدَةً ، وَأَلْيَنُ قُلُوبًا . الْإِيمَانُ يَمَانٍ ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ ، وَالْقَسْوَةُ وَغِلَظُ الْقَلْبِ فِي الْفَدَّادِينَ أَبْيَاتِ الْإِبِلِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ ، فِي رَبِيعَةَ وَمُضَرَ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے پاس اہل یمن آچکے ہیں، وہ نہایت نرم طبع اور رقیق القلب لوگ ہیں۔ ایمان یمنی ہے اور حکمت بھی یمنی ہے؛ جبکہ سنگ دلی اور سخت مزاجی مشرق کی جانب ربیعہ اور مضر قبائل کے ان اونٹ پالنے والوں میں ہے جو (اپنے مویشیوں میں) فخر و تکبر کے ساتھ چیخنے چلانے والے ہیں۔“