المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ : عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ يَقُولُ : هُمُ الْأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ . قُلْتُ : مَنْ أُولَئِكَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " الْأَكْثَرُونَ أَمْوَالًا ، إِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَكَذَا ، وَهَكَذَا ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَا يَمُوتُ رَجُلٌ فَيَتْرُكُ إِبِلًا أَوْ بَقَرًا أَوْ غَنَمًا لَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَهَا ، إِلَّا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا تَكُونُ وَأَسْمَنَهُ ، تَنْتَطِحُهُ بِقُرُونِهَا ، وَتَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا ، كُلَّمَا ذَهَبَتْ أُخْرَاهَا رَجَعَتْ أُولَاهَا ، حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ فرما رہے تھے: «هُمُ الْأَخْسَرُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ» ”ربِ کعبہ کی قسم! وہی لوگ سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں۔“
میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہی جو بہت زیادہ مال والے ہیں، سوائے اس شخص کے جس نے اپنے مال کو (اللہ کی راہ میں) اس طرح اور اس طرح (کثرت سے) خرچ کیا؛ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کوئی بھی ایسا شخص نہیں مرتا جو اونٹ، گائے یا بکریاں چھوڑ جائے جن کی اس نے زکوٰۃ ادا نہ کی ہو، مگر وہ جانور قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ وہ اپنی دنیاوی حالت سے کہیں زیادہ جسیم اور موٹے تازے ہوں گے، وہ اسے اپنے سینگوں سے ماریں گے اور اپنے کھروں سے روندیں گے، جب ان کا آخری جانور گزر جائے گا تو پہلا پھر لوٹا دیا جائے گا، یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے۔““