المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَعَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ . عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : I " قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : السَّيِّئَةُ وَاحِدَةٌ أَوْ أَغْفِرُ ، وَالْحَسَنَةُ عَشْرٌ أَوْ أَزِيدُ . وَمَنْ جَاءَنِي بِقُرَابِ الْأَرْضِ خَطِيئَةً لَيْسَ يُشْرِكُ بِي شَيْئًا ، جَعَلْتُهَا لَهُ مَغْفِرَةً ، وَمَنْ دَنَا مِنِّي شِبْرًا دَنَوْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا ، وَمَنْ دَنَا مِنِّي ذِرَاعًا دَنَوْتُ مِنْهُ بَاعًا ، وَمَنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً .سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: ”برائی ایک ہی ہے (یعنی ایک کا بدلہ ایک ہی لکھا جاتا ہے) یا میں اسے معاف کر دیتا ہوں، اور نیکی کا بدلہ دس گنا ہے یا میں اس سے بھی زیادہ کر دیتا ہوں۔ اور جو شخص زمین بھر گناہوں کے ساتھ میرے پاس آئے بشرطیکہ وہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو میں اتنی ہی مغفرت اس کے لیے کر دیتا ہوں۔ اور جو شخص میری طرف ایک بالشت قریب ہوتا ہے، میں اس کی طرف ایک ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں، اور جو میری طرف ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے، میں اس کی طرف ایک «بَاعًا» (دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ) کے برابر قریب ہو جاتا ہوں، اور جو میری طرف چل کر آتا ہے، میں اس کی طرف «هَرْوَلَةً» (تیزی سے) آتا ہوں۔““