المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1703
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : أَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ قَالَ : أَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ [ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : ] قَالَ : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ سَائِلٌ كُلَّ رَاعٍ عَمَّا اسْتَرْعَاهُ ، حَفِظَ ذَلِكَ أَمْ ضَيَّعَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هِشَامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُعَاذٌ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل ہر نگران سے اس کی اس رعیت کے بارے میں سوال فرمائے گا جس کی اس نے ذمہ داری سونپی تھی، آیا اس نے اس کی حفاظت کی یا اسے ضائع کر دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث ہشام رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور معاذ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“