المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1701
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ قَالَ : أَنَا أَبُو قُرَّةَ مُوسَى بْنُ طَارِقٍ قَالَ : سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ عُقْبَةَ يَذْكُرُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ يَذْكُرُ . أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنِ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِ ؟ فَقَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ ، ثُمَّ ضَحِكَتْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى إِلَّا أَبُو قُرَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ I " .ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روزے دار کے بوسہ لینے کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ روزہ کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے،“ پھر وہ مسکرا دیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ سے صرف ابو قرہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس میں اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“